اگر نواز شریف 10جولائی سے پہلے پاکستان واپس نہیں آتے تو ۔۔۔ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف 10جولائی سے پہلے پاکستان واپس نہیں آتے تو سمجھیں کہ ان کی ڈیل طے پا گئی ہے،معروف صحافی خاور گھمن کا دعوی

اتوار 1 جولائی 2018 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) معروف صحافی خاور گھمسن کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف 10 جولائی سے پہلے پاکستان نہیں آتے تو سمجھیں کہ ان کی ڈیل طے پا گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی خاور گھمسن کا ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے پاس ایک خبر آئی ہے ۔

مجھے ن لیگ کے انتہائی ٹاپ سورس نے بتایا کہ اگر نوازشریف 10 جولائی تک واپس نہیں آتے تو سمجھ لیں کہ کسی خفیہ کارگاہ کے اندر نواز شریف کی ڈیل طے پا گئی ہے۔اور نواز شریف کے کسی نہ کسی لیول پر معاملات طے پا گئے ہیں۔اور جس طرح شہباز شریف اداروں سے پیار محبت کی باتیں کر رہے ہیں تو اس سے صاف لگ رہا ہے کہ اندر ہی اندر کوئی ڈیل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے ایک اور معروف صحافی ارشد شریف نے بھی اپنے ٹویٹ میں نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

معروف صحافی اور تجزیہ نگار ارشد شریف نے ایک ٹویٹ کیا تھا اور نواز شریف کی لندن روانگی کو کسی ڈیل سے منسوب کیا تھا۔ارشد شریف نے کسی ڈیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمدھی اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز اشتہاری ملزم ہیں۔ اور نواز شریف کو بیرون ملک فرار ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ارشد شریف نے کسی ڈاکیومنٹ کی تصویر بھی اپلوڈ کی ہے اور کہا ہے کہ یہ نواز شریف اور جنھیں وہ خلائی مخلوق کہتے ہیں ان کے درمیان ثالثی کی ایک غیر متوقع ڈیل ہے۔

جیسے مشرف کو بھی فرار ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔یاد رہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت لندن میں موجود ہیں۔جہاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔مریم نواز کا کہن اہے کہ جب تک ان کی والدہ کی طبعیت ٹھیک نہیں ہوتی وہ لندن میں ہی قیام کریں گے۔