بھارت، ایک گھر سے گیارہ افراد کی لاشیں برآمد

اتوار 1 جولائی 2018 15:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی گا ئو ں میں ایک گھر سے گیارہ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی پولیس کے مطابق پراسرار حالات میں مارے گئے ان لوگوں میں سے بعض کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے اور وہ چھت سے لٹک کر ہلاک ہوئے۔ ایک پولیس افسر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا ان افراد نے خودکشی کی یا انہیں ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :