ایران میں آبی آلودگی اوربنیادی ضرورت کا فقدان،مظاہرین پر فائرنگ سے سات ہلاک

ایرانی پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ،ویڈیومیں مظاہرین کو زخمی حالت میں دیکھاجاسکتاہے

اتوار 1 جولائی 2018 12:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء)ایران کے جنوب مغربی شہر المحمرہ میں حکومتی نا انصافیوں کے خلاف شہریوں کے ایک پرامن جلوس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور سات مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز المحمرہ شہر میں ہزاروں افراد نے آبی آلودگی اور دیگر بنیادی ضروریات کے فقدان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایرانی سماجی کارکنوں کی طرف سے اس مظاہرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں پولیس کو پرامن مظاہرین پر گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میںسات مظاہرین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کئی افراد کو خون میں لت پت دیکھا جاسکاستا ہے۔ بعض ذرائع کا کہناتھا کہ ایرانی پولیس کے کریک ڈاؤن اور وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کم سے کم سات مظاہرین ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔تاہم سرکاری سطح پر ان خبروں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔