انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر مضحکہ خیز ،عوامی عدالت میں اپنا کیس لے کر جائیں گے،شہباز شریف

اتوار 1 جولائی 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء)مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کو مسترد کرکے مضحکہ خیز قرار دے دیا اور کہا کہ عوامی عدالت میں اپنا کیس لے کر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی مضحکہ خیز خبر کو مسترد کرتا ہوں۔ ہم اپنا کیس عوام کی عدالت میں بھرپور طریقے سے لے کر جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے منصوب غیر مصدقہ خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی کہ شہباز شریف الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔