شیخ رشید اسپتال کیس؛ عدالت نےاسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی

یہ منصوبہ آپ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا تھا، یہ قوم کے لیے آپ کا احسان ہو گا،میری عمر بھی آپ کو لگ جائے،دوران سماعت شیخ رشید کا چیف جسٹس سے مکالمہ

اتوار 1 جولائی 2018 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے زچہ بچہ اسپتال کیس کی عدم تعمیر کیس میں عدالت نےاسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے زچہ بچہ اسپتال کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت عدالت نےاسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اسپتال کی تعمیر میں دس سال تاخیر ہوئی۔ مزید 2سال کا وقت نہیں دے سکتے۔اسپتال میں دلچسپی کم ہو تو دو سال کا وقت بھی کم ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت اسپتال کی تعمیر میں تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسپتال کی تعمیر میں تا خیر کا ذمہ دار کون ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت مانگا تھا۔ جب کہ دوران سماعت شیخ رشید کا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ منصوبہ آپ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا تھا۔اللہ تعالی 70سال میں آپ کو یہ موقع دے رہا ہے۔میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔یہ قوم کے لیے آپ کا احسان ہو گا۔یاد رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عام آدمی کا درد رکھتے ہیں. راولپنڈی میں ہسپتال کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی۔

آج کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منصوبہ آپ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا تھا، یہ قوم کے لیے آپ کا احسان ہو گا،میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔جب کہ ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت اسپتال کی تعمیر میں تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی۔