تحریک انصاف برسراقتدار آکر لیٹروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کروائے گی، فردوس عاشق اعوان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ نے لیگی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، انتخابی مہم سے خطاب

اتوار 1 جولائی 2018 20:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء)لیگی حکومت کے ملکی ترقی وخوشحالی کے کھوکھے دعوے عوام کیلئے وبال جان بن گئے ہیں۔ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ نے لیگی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری لاقانونیت کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف برسراقتدار آکر لیٹروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کرواکر جنگی بنیادوں پر ملک کی ڈوبی ہوئی تباہ حال معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کریگی۔

ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر و نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این 72ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران منعقد ہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ملکی صنعتی انقلاب برپا کریگی۔

اور تاجروں کی آراء کے پیش نظر مزدور دوست پالیسیاں تشکیل دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام پر جو ظلم کیے ہیں اسکی مثال برصغیر کی دس ہزار سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ اور پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا مدرا کریگی۔ عوام سے التماس ہے کہ وہ اپنے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کریں اور اسے بیلٹ باکس تک لیکر جائیں اور انتخابی نشان بیٹ پر مہر لگائیں۔