الیکشن کمیشن کا اٴْمیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

کئی علاقوں میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں ،ْ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا نگران وزیر اعلیٰ کے نام خط

اتوار 1 جولائی 2018 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات اور اٴْمیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں۔خط کے متن کے مطابق نارووال اور ملتان میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت، انتظامیہ اور پولیس شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔