آئی ایم ایف کی مصر کے لیے 2 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کی منظوری

اتوار 1 جولائی 2018 14:40

واشنگٹن ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مصر کو 12 ارب ڈالر کے تین سالہ قرض پلان کے تحت 2 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کی منظوری دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مصر کو 12 ارب ڈالر کے تین سالہ منصوبے کے تحت 2 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

مصر کے لیے اس قرض پلان کی منظوری نومبر 2016 ء میں دی گئی تھی جس کا مقصد اس کے اقتصادی اصلاحات کے منصوبے میں معاونت کرنا ہے۔آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر نے اقتصادی اصلاحات منصوبے کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے اور رواں سال اس کی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد رہنے اور افراط زر کی شرح کم ہوکر 20 فیصد رہنے کی توقع ہے۔2017 ء کے دوران مصر میں افراط زر کی شرح 33 فیصد رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :