ن لیگی رہنما نے اداروں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی تردید کر دی

اداروں سے متعلق میری غلط فہمی دور ہو گئی ہے،میرے گودام پر محکمہ زراعت والوں نے چھاپہ مارا تھا، ن لیگی رہنما اقبال سراج کا ویڈیو پیغام

اتوار 1 جولائی 2018 11:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) :ن لیگی رہنما نے اداروں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی تردید کر دی ۔ن لیگی رہنما  اقبال سراج کا ایک تازہ ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کے بیان کی تردید کر دی۔ اقبال سراج نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اداروں سے متعلق میری غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔

میرے گودام پر محکمہ ذراعت نے چھاپہ مارا تھا۔میرے گودام پر چھاپہ مارنے کے واقعے سے کسی ادارےکا تعلق نہیں ہے۔یاد رہے قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پڑے تھے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے انتخابی امیدوار کو بلا کرخفیہ اداروں کی طرف سے ڈرایا دھمکایا گیا۔

(جاری ہے)

ایسے اقدامات ملک کیلیے نقصان دہ ہوں گے۔

نگراں وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنرنوٹس لیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ کی طرف ہے۔۔ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے۔رانا اقبال سراج کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ہمارے امیدواروں کو جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔نگراں وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنرامیدواروں کو دھمکیوں کا نوٹس لیں۔

۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے نمایندوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔اگردھاندلی ہوئی توطوفان اٹھے گا،جس کوسنبھالنا مشکل ہوگا۔تاہم اب ن لیگی رہنما نے نواز شریف کے بیان کی تردید کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اداروں سے متعلق میری غلط فہمی دور ہو گئی ہے،میرے گودام پر محکمہ زراعت والوں نے چھاپہ مارا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: