تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ اڑا دی ، ن لیگ کے میاں راجن بخش گیلانی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

مشائخ اور دینی طبقہ پی ٹی آئی کا حامی ہے،ملک بھر کے علماء کرام تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کریں گے، 6 جولائی کو گولڑہ شریف میں مشائخ کانفرس منعقد کی جائے گی،پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ملتان میں پریس کانفرس

اتوار 1 جولائی 2018 14:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑا دی۔ ن لیگ کے میاں راجن بخش گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرس کی۔مخدوم سید تجمل حسین اور ن لیگ کے میاں راجن بخش گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے میاں راجن بخش گیلانی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشائخ اور دینی طبقہ پی ٹی آئی کا حامی ہے۔ملک بھر کے علماء کرام تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو گولڑہ شریف میں مشائخ کانفرس منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ راجہ غفار پاکستان پیپلز پاڑتی کی 50 سالہ رفاقت چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانئیے میں فرق ہے۔نواز شریف کو اقبال سراج سے متعلق غلط معلومات دی گئیں۔نواز شریف نے تحقیات کے بغیر ایک ادارے پر الزام تراشی کی۔سیاسی قیادت کو چاہئیے کہ اداروں کا احترام کریں۔سابق حکومت کے اقدامات کے باعث دو بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود بھی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کاساتھ دیا۔شاہ محمود قریشی کا منظور وٹو سے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منظور وٹو کو ٹکٹ ملا تا ہم وہ خود الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنما اب آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔