بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بس مکمل طور پر تباہ ،حادثہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا، پولیس

اتوار 1 جولائی 2018 15:20

اترکھنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے،حادثہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فورا قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ کی وجہ بس میں مسافروں کا گنجائش سے زیادہ سوار ہونا جس کے باعث ڈرائیور بس پر قاپو نہ رکھ سکا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔گھروال کے کمشنر دلیپ جوالکر نے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔