پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ،ْ کوئٹہ سٹی سے پی ٹی آئی کے صدر، جنرل سیکرٹری عہدے سے فارغ

اتوار 1 جولائی 2018 13:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء)پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین اور جنرل سیکرٹری سلطان قریش کو عہدے سے ہٹا کر ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی۔پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین اور جنرل سیکرٹری سلطان قریش کے خلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کی گئی۔

پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرحلقہ پی بی 27سے آزادحیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جبکہ پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری سلطان قریش نے نور الدین کاکڑ کی حمایت کر رکھی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے دونوں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر 7 دن کے اندر صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر جواب جمع نہیں کرایا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ترجمان کیمطابق آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے اور پارٹی امیدوار کے خلاف کسی اور جماعت اور آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے امیدوار کی حمایت کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔