پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے حصول کیلئے عالمی فرم کی درخواست پر سماعت (آج)ہو گی

جسٹس شیخ عظمت(آج) اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے

اتوار 15 جولائی 2018 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 جولائی 2018ء) سپریم کورٹ میں عالمی فرم براڈ شیٹ کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت (آج) پیر کو ہو گی ،جسٹس شیخ عظمت(آج) اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی فرم کو پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کا مقدمہ سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں مقرر کردیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت(آج) پیر کو اپنے چیمبر میں عالمی فرم براڈ شیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ براڈ شیٹ فرم نے عالمی ثالث میں نیب کیخلاف دعوی دائر کر رکھا ہے۔