الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے نتائج بھیجنے سے متعلق طریقہ کار طے کرلیا

پریذائڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم45پر نتیجہ مرتب کریں گے تمام پولنگ ایجنٹس سے دستخط لینے کے بعدایک کاپی پولنگ سٹیشن کے باہر چسپاں کی جائے گی رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے

اتوار 15 جولائی 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے نتائج بھیجنے سے متعلق طریقہ کار طے کرلیا ،پریذائڈنگ افسران پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم45پر نتیجہ مرتب کریں گے اور تمام پولنگ ایجنٹس سے دستخط لینے کے بعدایک کاپی پولنگ سٹیشن کے باہر چسپاں کی جائے گی اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے زریعے نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل کے حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا ہے طریقہ کار کے مطابق پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 پر بنائیں گے پریذائڈنگ افسران امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے گنتی اور نتیجہ مرتب کرینگے پریذائڈنگ افسران فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط کرائیں گے اور اگر کوئی پولنگ ایجنٹ نتیجہ پر دستخط نہیں کریگا تو پریذائڈنگ افسر الیکشن کمیشن کو تحریری وجوہات بھجوائے گا پریذائڈنگ افسران فارم 46 پر استعمال ،بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کا ریکارد درج کریگا جس کے بعد پریذائڈنگ افسران رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ آر اوز،الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جبکہ پریذائیڈنگ افسران متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ پولنگ اسٹیشن پر چسپاں کرنے کا پابند ہوگا پریذائڈنگ افسران فارم 45،بیلٹ پیپرز کے سیل تھیلے،انتخابی مواد ریٹرننگ افسران کو جمع کرانے کے پابند ہونگے پریذائڈنگ افسران کی غلطی کو بعد میں ریٹرنگ افسر درست کرسکتا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج مرتب کرنے کیلئے ہدایات ملک بھر کے 85 ہزار پریذائڈنگ افسران کو بھجوائی جائیں گی۔

۔