تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا پیار سب کے سامنے آ گیا

سکھر این اے 207 سے ایم کیو ایم کے امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے، میڈیا رپورٹس

اتوار 15 جولائی 2018 14:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا این اے 207 پر اتحاد سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر این اے 207 سے ایم کیو ایم کے امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے، ایم کیوایم کے امیدوار مرتضی نے این اے 207سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مبین جتوئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس تمام صورتحال کے بعس سکھر میں انتخابات مقابلہ اوردلچسپ مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد اب ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی مل کر پاکستان پیپلز پارٹی کا شکار کریں گی۔واضح رہے اس سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کے پی ایس 105 کے امیدوار کاظم راجیا تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا مشنور ایک ہی ہے ہم بھی قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان سے شدت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے،،حلقہ پی ایس 105 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کیخلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے،،کرپشن و شدت پسندی کی مخالفت میں پاکستان تحریک انصافہماری ہم خیال جماعت ہے،انشاء اللہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 105 کا ساتھ محض بیانات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہم الیکشنمہم سے نتائج آنے تک اپنے کارکنوں کے ہمراہ میدان میں موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔