2020 ء میں صدارتی انتخاب لڑنا چاہتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 15 جولائی 2018 11:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 جولائی 2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 2020ء میں ہونے والا صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ’’سنڈے ‘‘کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سال 2020ء میں ہونے والا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ ہر کوئی مجھے چاہتا ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی بھی امیدوار ان کو شکست نہیں دے سکتا۔برطانوی صحافی پیئرس مورگن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میں مکمل ارادہ رکھتا ہوں، ایسا لگتا ہے جیسے ہر کوئی مجھے ہی چاہتا ہے۔