انتہائی خوفناک خبر، مسافر طیاروں کا تصادم، ہلاکتیں

امریکی ریاست فلوریڈا میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے تین افراد ہلاک ایک زخمی

بدھ 18 جولائی 2018 16:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جسکے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ فلوریڈا میں ڈین انٹرنیشنل کے دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جسکے نتیجے تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا زخمی ہونیوالے شخص کو فوری طور ہسپتال داخل کردیا گیا ھادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں