اجمل وزیر او ر سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صاحبزادی فضہ جونیجو تحریک انصاف میں شامل

دونوں رہنمائوں کا تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار ، عمران خان کا نئے شامل رہنمائوں خیر مقدم

بدھ 18 جولائی 2018 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اجمل وزیر او ر سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صاحبزادی فضہ جونیجو کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، دونوں رہنمائوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجمل وزیر اور فضہ جونیجو کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوخیبر پختونخوا اور سندھ سے تحریک انصاف کو بڑی کامیابیاںحاصل ہو گئیں۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اجمل وزیر او ر سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صاحبزادی فضہ جونیجونے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔دونوں شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجمل وزیر اور فضہ جونیجو کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔