نائیجیریا کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرینے کا اعلان

نائیجیریا پاکستان سے 47 ملین ڈالرز کے عوض 3 جے ایف 17 بمبار طیارے خریدے گا، معاہدہ طے پا گیا

بدھ 18 جولائی 2018 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) نائیجیریا کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرینے کا اعلان، نائیجیریا پاکستان سے 47 ملین ڈالرز کے عوض 3 جے ایف 17 بمبار طیارے خریدے گا، معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ دفاعی معاہدے کے تحت نائیجیریا پاکستان سے 3 جے ایف 17 بمبار طیارے خریدے گا۔

نائیجیریا طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان کو 47 ملین ڈالرز کی رقم ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

نائیجیریا پاکستان سے مزید جے ایف 17 تھنڈر بمبار طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تاہم نائیجیریا قسطوں کی صورت میں پاکستان سے مزید جے ایف 17 بمبار طیارے خریدے گا۔ دوسری جانب  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی امور کو بریفنگ دیتے ہوئے دفاعی حکام نے ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ 24 سپر مشاق طیارے سالانہ تیار کر سکتا ہے ملک میں 14 جے ایف 17 تھنڈر بنا کر قومی خزانے کیلئے 49 کروڑ ڈالر بچائے۔

جبکہ نائجیریا کے علاوہ دیگر کئی ممالک بھی پاکستان سے جے ایف 17 بمبار طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستان چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 تھنڈر کے مزید جدید ورژن کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :