الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران کے غیر اخلاقی زبان استعمال کر نے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ، (کل) طلب

بدھ 18 جولائی 2018 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران کے غیر اخلاقی زبان استعمال کر نے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے (کل) طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران کے غیر اخلاقی زبان استعمال کر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس اخبارات میںچھپنے والی خبروں کی بنیا د پر جاری کیا گیا ، عمران خان کو ( آج) الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیاہے ، الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔