رو شن خیا لی جا ہلیت کا دو سرا نا م ،نگرا ن وزراء ختم نبوتؐ کے مسئلے کو نہ چھیڑیں،فضل الرحمن

عمران یہو دیو ں کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے قادیا نیو ں سے تعاون مانگا تھا ،بد لے میں ختم نبوتؐ قا نو ن میں تر میم کا وعد ہ کیا لیکن سینیٹ میں پکڑ ے گئے ،جلسہ عام سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 23:10

ڈیرہ آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء)جمعیت علماء اسلام کے امیر ومتحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ نگرا ن وزراء اپنی حدود میں رہیں،ختم نبو تؐ کے مسئلے کو نہ چھیڑیں تو یہ ان کیلئے بہتر ہو گا ،روشن خیا لی جا ہلیت کا دو سرا نا م ہے ،ایسے ہی لوگ ملک میں اسلامی نظا م کی مخالفت کرتے ہیں،عمران یہو دیو ں کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے قادیا نیو ں سے تعاون مانگا تھا ،بد لے میں ختم نبو تؐ قا نو ن میں تر میم کا وعد ہ کیا لیکن سینیٹ میں پکڑ ے گئے ۔

وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے قصبے کیچ میں پی کے 96 میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان پر 70 سا ل مذہب سے بیزارقوتو ں نے حکومتیں کیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظا م نافذ نہیں ہو سکا، اب ووٹ کی پر چی کو حق کیلئے استعمال کر کیایم ایم اے کو بر سر اقتدار لایاجا ئے،ہم اسلامی نظا م کو فورا نافذ کرینگے اور ملک سے دہشت گر د ی سمیت تمام مسائل کا خا تمہ ہو جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران یہو دیو ں کے ایجنٹ ہیں،وہ لند ن میں میئرکے الیکشن میں ایک پاکستانی امیدوار صا دق کے مقا بلے میں کنزرویٹو فرینڈ آف اسرا ئیل کے نامزد کر دہ یہود ی کیلئے انتخا بی مہم چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پی کے میں ایک یونیورسٹی اور نہ ہی ایک ڈیم بنا سکی،ہم نے ڈیر ہ کو زرعی یونیورسٹی دی،ہسپتا ل بنا ئے،سی آر بی سی بنا کر علا قہ کو خو شحا لی دی، گومل زا م کو حقیقت کا روپ بھی ہم فقیرو ں نے دیا، فسٹ، سیکنڈ اور تھر ڈ لفٹ کنا ل بنا کر 12 لاکھ ایکڑ بنجر ارا ضی کو آباد بھی ہم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ رو شن خیا لی جا ہلیت کا دو سرا نام ہے ایسے ہی لوگ ملک میں اسلامی نظا م کی مخالفت کرتے ہیں اور یہی لو گ ملک کے نام سے اسلامی ہٹا کر صرف جمہور ی پاکستان کا نا م ملک کو دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ڈیر ہ کو دیکر اسکو تجارتی جنکشن بنا دیا ہے یارک کے قریب بڑا صنعتی شہر بنے گا ہمارے مخالفین ڈیر ہ کو ایک میگا پراجیکٹ نہ دے سکے ، جمعیت نے ملک میں خصوصا ڈیر ہ میں وڈیر ے کی سیا ست کو تقریبا ختم کر دیا ہے، آ ج ڈیر ہ کو دو سر ے بڑے شہرو ں کے برا بر لا نے میں صرف ہمار کر دار ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کئی مر تبہ اسلامی قوانین کو ختم یا تر میم کر نے کی سا زشیں ہو ئیں، قلیل تعدادکے باوجو د ان کو ناکام بنا یا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں موجود تمام کرپٹ عناصر کا احتساب ہونا چاہیے مگر احتساب کے نام پر کسی ایک جماعت یا شخصیت کو ٹارگٹ نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اگر احتساب کرنا ہے تو بلا امتیاز سب کا کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کیخلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ انسانیت بالکل خصوصی پاکستانیوں کی توہین ہے اور میرے خیال میں عمران خان کے پاس اب گالم گلوچ اور نازیبا اور ناشائستہ زبان کے سوا کچھ باقی نہیں بچا ۔