آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے جلد کے سرطان کا ابتدا میں ہی پتہ چلانے والاخو ن کا نیا سادہ ٹیسٹ دریافت کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 14:03

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے جلد کے سرطان کا ابتدا میں ہی پتہ چلانے والاخو ن کا نیا سادہ ٹیسٹ دریافت کر لیا جس سے طبی نگہداشت کے شعبہ میں نہ صرف کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی بلکہ مریضوں کو مہنگے ترین بائی اوپسی کے تکلیف دہ ٹیسٹ سے بھی نجات مل جائے گی ۔ عالمی میڈیا کے مطابق جلد کے سرطان کا ابتدا میں ہی پتہ چلانے والاخو ن کا نیا سادہ ٹیسٹ ایڈیتھ کائون یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ٹیسٹ جلد کے سرطان کا باعث بننے والے خلیوں کی پیدا کردہ اینٹی باڈیز کی نشاندہی کر تاہے جس سے جلد کا سرطان لاحق ہو نے کا ابتدائی مراحل میں ہی پتہ چل جاتا ہے ۔ طبی ماہرین نے خون کے اس ٹیسٹ کی دریافت کو طبی نگہداشت کے شعبہ میں بڑی اہم پیش رفت قرار دیا ہے کیونکہ خون کے اس سادہ ٹیسٹ سے نہ صرف کروڑوں ڈالرز کی بچت ہو گی بلکہ مریضوں کو مہنگے ترین ٹیسٹ بائی اوپسی کے تکلیف دہ ٹیسٹ سے بھی نجات مل جائے گی ۔ آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے یہ ٹیسٹ209 افراد پر آزمایا جن میں سے 105 افراد جلد کے سرطان یعنی میلانوما میں مبتلاتھے ۔ خون کے نئے سادہ ٹیسٹ کے ذریعے 81.5 فیصد کیسوں میں جلد کے سرطان میلانو ما کی نشاندہی ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :