ائیر چائنہ کی ہنگامی لینڈنگ،معاون پائلٹ کا لائسنس منسوخ

کمپنی پر 7ہزار 500ڈالر جرمانہ ،پروازوں میں 10فیصد کمی ، 3ماہ تک زیر نگرانی رہیگی ہنگامی لینڈنگ معاون پائلٹ کے سگریٹ سلگانے کے کے باعث کرنا پڑی تھی، تحقیقاتی رپورٹ

بدھ 18 جولائی 2018 15:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء)چینی حکام نے ائیر چائنہ کے مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے ذمہ دار معاون پائلٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے،جبکہ شہری ہوابازی انتظامیہ نے ائیر چائنہ پر 7500ڈالر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پروازوں میں بھی 10فیصد کمی کر دی اور اس کی 3ماہ کے لیے نگرانی سخت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ائیر چائنہ کی پرواز 737کی ہانگ کانگ سے شمال مشرقی چینی شہر کیلئے روانہ ہوئی تھی،روانگی کے 10منٹ بعد جب جہاز 25ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا تو اس کے کیبن میں آکسیجن کی کمی ہو گئی جس پر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔واقعے کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران الیکٹرک سگریٹ سلگایا تھا۔

جس کے باعث ائیرکنڈیشنڈ سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی اورکیبن میں آکسیجن کی کمی ہو گئی۔چینی حکام نے واقعے کی تحقیقات کی اور ذمہ دار معاون پائلٹ کا فلائی لائسنس منسوخ کر دیا۔جبکہ شہری ہوابازی انتظامیہ نے ائیر چائنہ پر 7500ڈالر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پروازوں میں بھی 10فیصد کمی کر دی اور اس کی 3ماہ کے لیے نگرانی سخت کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :