الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو کل فیصل آباد میں ریلی نکالنے سے روک دیا

پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو نوٹس جاری،سڑک پر بغیر اجازت جلسہ کرنے پر ایم ایم اے امیدوار پر جرمانہ عائد

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل فیصل آباد میں ریلی نکالنے سے روکتے ہوئے پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ سڑک پر بغیر اجازت جلسہ کرنے پر ایم ایم اے امیدوار پر جرمانہ عائدکر دیا ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل آباد سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے کار ریلی کے انتظامات سے روکتے ہوئے کہاہے کہ کار ریلی کا انعقاد الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چنیوٹ نے پیپلز پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نام جاری نوٹس میں انہیں ریلی کے انعقاد سے روکتے ہوئے کہاہے کہ اگر پیپلزپارٹی نے کار ریلی نہ روکی تو الیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی الیکشن کمیشن نے پی ایس 24 سے ایم ایم اے کے امیدوار زیبر حفیظ پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیاالیکشن کمیشن کی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جرمانہ کیاایم ایم اے امیدوار نے بغیر اجازت ریلی اور جلسہ کیاتھا ایم ایم اے امیدوار کو آئند محتاط رہنے کی وارننگ دیدی ہے۔

۔۔اعجاز خان