نیب نے 74ہزار سے زائد گندم بوریاں غائب کرنے کے الزام میں 1سابق صوبائی وزیر خوراک اظہار حسین کھوسہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیر زمان ترین ،سابق اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر فوڈ محمد اسلم ،سابق انچارج پرونشل ریزرو سینٹر عنایت اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ محب اللہ سلاچی و دیگر کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس نیب عدالت میں جمع کر دیا

بدھ 18 جولائی 2018 21:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان نے 74ہزار سے زائد گندم بوریاں غائب کرنے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر خوراک ووومن ڈویلپمنٹ میر اظہار حسین کھوسہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیر زمان ترین ،سابق اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر فوڈ محمد اسلم ،سابق انچارج پرونشل ریزرو سینٹر عنایت اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ محب اللہ سلاچی ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ندیم طاہر کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس نیب عدالت میں جمع کراددیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2010ء سے 2013ء تک ملی بھگت سے 74ہزار 141بوری گندم غائب کی ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 30کروڑ 63لاکھ 56ہزار 42روپے سے زائد کانقصان پہنچا ہے ،ملزمان کے خلاف نیب آرڈیننس 1999ء کے دفعات(vii) 9(a),(vi)اور xiiکے تحت ریفرنس عدالت میں دائر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :