آصف زرداری کو شکست دینے کیلئے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے متحد ہوگئے، سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی

ایم کیو ایم کے عبدالرؤف صدیقی جی ڈی اے کے نامزد امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے

بدھ 18 جولائی 2018 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 نوابشاہ پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شکست دینے کے لیے ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو نواب شاہ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ایک ہوگئے، این اے 213 سے پی پی کے امیدوار آصف زرداری کے مدمقابل سے ایم کیو ایم کے عبدالرؤف صدیقی جی ڈی اے کے نامزد امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

قومی اسمبلی کی اس نشست پر سردار شیر محمد رند جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جب کہ نواب شاہ کی صوبائی نشست پی ایس 38 پر جی ڈی اے ایم کیو ایم کی حمایت کرے گی اور ایم کیو ایم کے امیدوار نعیم اختر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی این اے 244 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :