ٹیریزا مے نے قبل از وقت انتخابات کی دھمکی دے دی

بدھ 18 جولائی 2018 13:21

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء) برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے نے اپنے قدامت پسند باغی قانون سازوں کو قبل از وقت انتخابات منعقد کرانے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررسان ادارے کے مطابق مے نے خبردار کیا ہے کہ کہ اگر ان قانون سازوں نے بریگزٹ پلان میں کسٹمز سے متعلق منصوبہ جات پر اختلاف کیا تو رواں موسم سرما میں الیکشن کرائے جا سکتے ہیں۔ مے کے بریگزٹ پلان پر انہیں اپنی ہی پارٹی میں بھی اختلافات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید دباؤ میں ہیں۔