بھارت، بی جے پی انتہا پسند حکومت نے مدر ٹریسا فائونڈیشن کے خلاف کارروائی شروع کردی

مدر ٹریسا فائونڈیشن پر 13بچیاں اغوا کر کے فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، حکام

بدھ 18 جولائی 2018 16:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء)بھارتی انتہاپسند حکومت نے مدر ٹریسا فائونڈیشن کے خلاف کارروائی شروع کردی،مدر ٹریسا فائونڈیشن پر 13بچیاں اغوا کر کے فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی انتہاپسند حکومت نے مدر ٹریسا فائونڈیشن کے خلاف کارروائی شروع کردی،مدر ٹریسا فائونڈیشن پر 13بچیاں اغوا کر کے فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مدر ٹریسا فائونڈیشن کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے فوری طور پر ملک بھر میں فانڈیشن کے تحت چلنے والے خانہ اطفال کے معائنے کاحکم دے دیاہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدرٹریسا فانڈیشن خلاف کارروائی کیلئی 13بچیاں اغوا کرکے فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے بھارت میں مسلمانوں اورعیسائیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،اسی تناظر میں ہندوانتہاپسند تنظیمیں شیو سینا اورسنگ پریواراقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرتی ہیں۔

لیکن اب بی جے پی حکومت نے بھی اقلیتوں کیخلاف منظم سازش تیار کرلی ہے۔واضح رہے اس سے قبل انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی مسلمان مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اوران کی فانڈیشن کے خلاف کارروائی کرچکی ہے۔مسلم مبلغ پرغیر مسلموں کوزبردستی اسلام قبول کرانے،رقوم غیر قانونی طور پر باہر بھیجنیکیالزامات لگاکران کی فانڈیشن کے دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔اسی سازش کے تحت بھارتی حکومت نے اب عیسائی اقلیتوں کے ساتھ زیادتیاں شروع کردی ہیں۔