عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

بدھ 18 جولائی 2018 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 جولائی 2018ء)عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور ،اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سمیت 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

عمران خان این اے 53، 35، 243، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ان حلقوں میں کہاں کہاں عمران خان کی پوزیشن مضبوط ہے اور کہاں کہاں کمزور ہے تفصیلات سامنے آ گئیں۔عمران خان کی سب سے زیادہ مظبوط پوزیشن حلقہ این اے 95 میانوالی میں ہے جہاں سے عمران خان کی فتح کے چانسز 71 فیصد ہیں جب انکے مخالف لیگی امیدوار کی فتح کے چانسز محض 23 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

ااسی طرح این اے 53 میں بھی انکا مقابلہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ہے اور اس حلقے میں بھی عمران خان کو شاہد خاقان عباسی کے خلاف واضح برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

تاہم این اے 35 بنوں جہاں عمران خان کا مقابلہ اکرم درانی سے ہے اور کراچی کا حلقہ این اے 243 بھی عمران خان کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہو سکتا ہے اور انہیں وہاں سے شکست کا سامنا ہو سکتا ہے ۔س کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 131 میں بھی عمران خان کو قریبی اور سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔نجی ٹی وی کے سروے کے مطابق عمران خان کی جیت کے چانسز 48 جبکہ سعد رفیق کے چانسز 47 فیصد ہیں۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق عمران خان کو اس حلقے سے بڑا ریلیف مل گیا۔سابق وفاقی وزیر اور حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ہمایوں اختر خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ انہوں نے این اے 131 سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ترک کر دیاہے اور وہ اپنے کاغذت نامزدگی واپس لیتے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل ہی ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی اور منشور سمیت اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔