وزیر اعلی کی عربی زبان میں گفتگو، شارجہ بزنس وومن کے وفد کی عربی زبان پر دسترس پرمحمد شہبازشریف کی تعریف

پیر فروری 23:30

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے امیر شارجہ کی اہلیہ کی سینئر ایڈوائزر ارم مظہر علوی اور ڈائریکٹر نامہ وومن ایڈوانس منٹ اسٹیبلشمنٹ ریم عبدل رحیم بن کرم کی قیادت میں شارجہ، متحدہ عرب امارات کی بزنس وومن کے وفد سے ملاقات کے دوران عربی زبان میں بھی گفتگوکی۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر اعلی شہباز شریف کی عربی زبان پر شاندار دسترس کی تعریف کی او رکہا کہ آپ انتہائی روانی کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کرتے ہیں۔

وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ا ور شارجہ، متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اورپاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے۔ وفد نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو شارجہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments