ضلع لکی مروت میں گزشتہ سال 2018کا آخری پولیو کیس رپورٹ ہوا ‘پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 9ہوگئی

جمعہ 11 جنوری 2019 12:27

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) جنوبی خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں گزشتہ سال 2018کا آخری پولیو کیس رپورٹ ہوا جس کے ساتھ پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوںکی تعداد (9) ہوگئی۔ سماجی رابطے کے مؤثر ذریعے’ٹوئٹر ‘ اور مقامی میڈیا کے مطابق ضلع لکی مروت میں پولیس سٹیشن لکی مروت کی حدودمیں واقع منجی والا نامی ایک گاؤں میں افضل خان نامی شخص کی تقریباًڈیڑھ سالہ بیٹی انعم پولیو وائرس سے متاثرہ ہوگئی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ انعم کے والد افضل خان نے 16 /دسمبر2018 میں مقامی سطح پر پولیو حکام اور محکمہ صحت سے رابطہ کرلیا جس پر اٴْنہوں بچی کا 19 /دسمبر کو معائنہ کیا اور بچی کے فضلہ کے نمونے (سٹول سیمپل) اسلام آباد ارسال کئے جہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز نے لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے کے بعد بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کرلی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیو حکام نے بھی لکی مروت میں بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے مزیدبتایا ہے کہ یہ کیس پچھلے سال 2018کے آخری ہفتے میں رپورٹ ہوا اس لئے یہ گزشتہ سال کے ساتھ شمار ہوگا۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں دسمبر2018 تک مجموعی طورپر (9) کیسزسامنے آئے ہیں جن میں خیبرپختونخواہ میں پانچ‘ بلوچستان میں تین اور سندھ میں ایک کیس شامل ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت اور چارسدہ میں ایک ایک‘ قبائلی اضلاع خیبر میں ایک اور باجوڑ میں دو جبکہ بلوچستان سے تین اور کراچی سے ایک کیس رپورٹ ہواہے تاہم نئے سال 2019 میں اب تک کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط