قومی ادارہ برائے امراض قلب میں روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی، اس کے نو سیٹیلائٹ سینٹرز اور دس چیسٹ پین یونٹس میں پورے پاکستان سے روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جنہیں این آئی سی وی ڈی سسٹم کے ذریعے مفت او پی ڈی سروسز اور ادویات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بشمول اینجیو گرافی، انجیو پلاسٹی، اوپن ہارٹ سرجری، پیس میکر سمیت دیگر ایمپلانٹس بغیر کسی تفریق و معاوضے کے باقاعدگی سے مہیا کی جا رہی ہیں۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کی کراچی سے لے کر حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان، مٹھی، نوابشاہ، سہون، لاڑکانہ، خیر پور اور سکھر میں واقع تمام کیتھ لیبز 24گھنٹے مریضوں کو اینجیوگرافی اور اینجو پلاسٹی کی سروسز مہیا کرنے کے لئے آپریشنل ہیں۔

(جاری ہے)

این آئی سی وی ڈی آنے والے 99 فیصد مریض غریب اور غیر مراعات یافتہ طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں صرف صوبہ سندھ میں صحت کی بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جاتی ہیں۔

ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سے این آئی سی وی ڈی سسٹم میں روزانہ چھ ہزار سے زائد مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ان سہولیات میں او پی ڈی سروسز سے لے کر انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، بائی پاس سرجری، بچوں کے دل کے امراض کی سرجریز سے لے کر دیگر کئی پیچیدہ پروسیجرز شامل ہیں۔

بین الاقوامی معیار کی یہ سہولیات صرف این آئی سی وی ڈی کراچی اور اس کے دیگر نو سیٹلائٹ سنٹرز میں میں بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے پورے پاکستان سے مریض جنہیں اپنے صوبوں میں یہ سہولیات لاکھوں روپے خرچ کرکے ملتی ہیں، سندھ کا رخ کر رہے ہیں اور این آئی سی وی ڈی کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پروفیسر ندیم قمر نے مزید کہا کہ اینجو گرافی اور انجوپلاسٹی کی سہولیات کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان، سہون، مٹھی، نواب شاہ، لاڑکانہ، خیرپور اور سکھر میں مہیا کی جارہی ہیں جبکہ بائی پاس اور اوپن ہارٹ سرجری کی سہولیات کراچی کے علاوہ ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ اور سکھر میں باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت بدین کے قصبے ٹنڈوباگو اور گھوٹکی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے درجنوں چیسٹ پین یونٹ دن رات سینے میں درد اور ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ پروفیسر ندیم قمر نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ جبکہ اگلے ہفتے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھ مزید چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھ کے تمام 29 ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے بھی جارہے ہیں جو کہ اپنے نزدیکی سٹیلائیٹ سنٹرزسے منسلک ہوں گے جہاں پر دل کے علاج کی تمام مروجہ سہولتیں مہیا کی جا چکی ہی یہی وجہ ہے کہ نہ صرف بلوچستان اور جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان کے کونے کونے سے دل کے مریض این آئی سی وی ڈی سسٹم سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے جوق در جوق سندھ کا رخ کر رہے ہیں اس وقت بھی قومی ادارہ برائے امراض قلب کے تمام ہسپتالوں میں پاکستان کے مختلف کونوں سے آئے ہوئے مریض داخل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی