قوم نے کرپشن کا گلدستہ دیکھ لیا جو مرجھایا ہوا ہے ،رہنماء پی ٹی آئی ہمایوں اخترخان

ہفتہ 2 نومبر 2019 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹوانتشار مارچ والوںسے سیاسی تقویت لینے ان کے سٹیج پر پہنچے ہیں ،(ن) لیگ او رپیپلزپارٹی کی سیاست اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ آج مولانا فضل الرحمان ان کی قیادت کر رہے ہیں اور شہباز شریف اور بلاول بھٹو ان کا پلو پکڑے ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ پوری قوم نے کرپشن کا گلدستہ دیکھ لیا ہے جو بری طرح مرجھایا ہوا ہے ، آج قوم سوال کرتی ہے کہ جے یو آئی (ف) ، پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ دھاندلی کی شکایات لے کر کس فورم پر گئے اور ان کی بات نہیںسنی گئی ،معیشت کی بد حالی کا رونارونا الٹا چور کوتوا ل کو ڈھانٹے کے مصداق ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹس انہیں کیوں نظر نہیں آتیں جس میں برملاکہا جارہا ہے کہ سابقہ حکومتوںکی پالیسیوں نے ملک کی بنیادیں تک ہلا دیں او رموجودہ حکومت اپنی سیاست بچانے کی بجائے معیشت کی ترقی کیلئے غیر معمولی فیصلے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے نہ صرف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں بلکہ ملک کی سلامتی کیلئے عالمی سازشوں کوناکام بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی مخالف قوتیں اس کے لئے بر سر پیکار ہیں ، پوری قو م اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہے اور اس کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنایا جائے گا ، پاک فوج کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پورے ملک کی فوج ہے اور آئین کے مطابق وہ منتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے ،شہباز شریف کا اداروں سے سپورٹ نہ ملنے کا بیان مضحکہ خیز ہے کیونکہ آپ اتحاد اور اتفاق کی بجائے سو فلائٹ کے عادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا کارکن تذبذب کا شکار ہے اور آنے والے وقت میںاس کا بڑا شدید رد عمل آئے گا، موجودہ حکومت انشا اللہ اپنی مدت پوری کرے اور پاکستان سازشوں کوروندتا ہوا آگے بڑھے گا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی