پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے بہاولپور اور لودہراں کے کسانوں کا کفن پوش احتجاج ، دریائے ستلج پل پر دھرنا ، قومی شاہراہ بند اور ٹریفک کا نظام معطل ،گاڑیوں کی کئی میل لمبی لائنیں لگ گئیں، مظاہرین کی مطالبات کے حق میں نعرے بازی ، حکومت نے کسانوں کا استحصال کیا ، زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کسان طبقہ مشکلات کا شکار ،فصلیں تباہ ہورہی ہیں ، حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ، ٹیوب ویل کے نئے ٹیرف پرفوری عملدرآمد یقینی نہ بنایا گیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے ، کسانوں کی دھمکی

بدھ 10 اپریل 2013 23:45

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10اپریل۔2013ء) پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے بہاولپور اور لودہراں کے کسانوں نے کفن پوش احتجاج کیا اور دریائے ستلج پل پر دھرنا دیا۔ بدھ کودھرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ بند اور ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی کئی میل لمبی لائنیں لگ گئیں۔کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کسان اتحاد پاکستان بہاولپور کے ضلعی صدر حافظ حفیظ احمد ، تحصیل صدر جام فدا حسین لاڑ ،ملک عباس کلیار ،ملک زبیر سیال اور دیگر نے کہا کہ ہر حکومت نے کسانوں کا استحصال کیا جس کے نتیجہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا زراعت کا شعبہ آج تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کسان طبقہ مشکلات کا شکار ہے اور فصلیں تباہ ہورہی ہیں لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔

مقررین کہا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ہمارے ساتھ کیے جانیوالے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ اس وعدے میں بجلی کے بلوں میں 8روپے فی یونٹ 8فکس کیا تھا جسکا ایک معاہدہ بھی تحریر ہوا جس میں کسانوں کو بجلی کے بل12ماہ کی اقساط میں ادا کرنے تھے لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا اور کسانوں کو کہا جارہا ہے کہ بلوں کو فوری ادا کیا جائے بصورت دیگرکسانوں کے کیسز نیب کو ریفر کر دیئے جائینگے ۔

مقررین نے کہا کہ واپڈا حکام نے کسانوں کو آئے روز دھمکیاں دینا شروع کر رکھی ہیں جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے جسکی وجہ سے کسان معاشی بد حالی کا شکار ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ اگر نگران حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم اس سے بھی زائد راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔ احتجاجی کسانوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل کے نئے ٹیرف پر عملدرآمد فی الفور یقینی بنایا جایا بصورت دیگر لانگ مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہونگے۔اس موقع پر ملک عاشق ،حاجی اکبر ،ملک قاسم وگھہ مل،میاں محمد اسلم اور دیگر موجود تھے۔ادھر ٹریفک کی طویل لائنوں سے خواتین،بچے اور مردوں کے علاوہ طلباء طلالبات سمیت مسافر کئی میل تک پیدل چلنے پر مجبور رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی