پاکستان میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

چین سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر

منگل 4 فروری 2020 14:43

پاکستان میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) چین سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے شہر خیرپور کا رہائشی شاہ زیب علی راہوجو ہفتے کے روز چین سے قطر کے راستے کراچی پہنچا تھا جہاں ایئرپورٹ پر اسے کلیئر کردیا گیا تاہم اس کی طبیعت بگڑگئی اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

سول اسپتال پیر جو گوٹھ کے ڈاکٹرز اور عملہ شاہزیب میں وائرس کا شبہ ظاہر ہونے کے بعد علاج سے انکار کرتے ہوئے وارڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزکے مطابق ہمارے پاس اس مرض کا نہ علاج ہے اور نہ ہی ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔سندھ میں علاج نہ ہونے پرشاہزیب نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی تاہم ملتان ٹول پلازہ پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہزیب کو روکتے ہوئے واپس سندھ بھیج دیا ہے۔ شاہ زیب کو خیرپور کے علاقے گمبٹ کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی طبیعت بدستور خراب ہے۔شاہزیب پچھلے پانچ ماہ سے چین کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور چین سے اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد قطر ایئرپورٹ پر اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ شاہزیب اور اس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی