ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع

اے ٹی سی نے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی آگہی کیلئے الگ سے ہدایات جاری کرنا شروع کردیں

منگل 25 فروری 2020 14:41

ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیاگیا ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل باقاعدہ شروع کردیا ۔ وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا ۔

اے ٹی سی نے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی آگہی کیلئے الگ سے ہدایات جاری کرنا شروع کردیں ۔اے ٹی سی نے پائلٹس ہدایت کی وہ جہاز کی لینڈنگ سے پہلے پائلٹ جہازوں میں مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھرنے کے متعلق بار بار آگاہ کریں ۔ اے ٹی سی نے لاہور ، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر اترنے والی پروازوں سے انائونسمنٹ کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیرلائنوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔سیکریٹری ایوی ایشن نے تمام ائیرپورٹس منیجر زکو احکامات جاری کردئیے تھے ۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینے والی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اردو میں جاری کیے گئے فارم میں مسافروں کی آبادیاتی معلومات ، سفری تاریخ اور طبی حالت کے متعلق معلومات دینا پڑیں گی ۔فارم میں پچھلے چودہ دن میں چین اور چھ دن میں افریقہ یا جنونی امریکہ کے سفر کے متعلق بتانا ہوگا ۔مسافر کو بخار ، کھانسی اور سانس میں تنگی کے بارے بھی فارم میں ڈیکلئیر کرنا ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی