وزیراعلیٰ پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر بھی خصوصی توجہ دیں،امریکی خفیہ ایجنسی کا پاکستان سے ساڑھے 13ارب معلومات کا چرانا تشویشناک ہے،بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کا ملنا قابل مذمت ،ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر کا بیان

پیر 10 جون 2013 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10جون 2013ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ غریب اور متوسط طبقہ کے لئے تعلیم اور صحت کو عام کرنے کی طرف خصوصی توجہ دیں،پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھاری فیس وصول کرکے تعلیم کو تجارت بنانے میں مصروف ہیں۔

حکومت پنجاب سرکاری سطح پر معیار تعلیم کی سہولتیں عوام کو فراہم کرے،سرکاری سطح پر نئے سکولز اور کالجز کھولے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد تعلیم حاصل کرسکیں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سود کی رقم کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کرنا غیر شرعی اقدام ہے۔آئی پی پیز نے اپنے تھرمل بجلی گھروں کی صلاحیت کاصرف40فیصد استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے550ارب روپے کی رقم درکار ہے جو لائن لاسز کو کنٹرول اور نادہندگان سے وصول کرکے پوری کی جاسکتی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف تمام خفیہ اور صوابدیدی فنڈختم کرکے کرپشن کو کنٹرول کریں۔انہوں نے کہاکہ امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک سے97اور بالخصوص پاکستان سے ساڑھے 13ارب خفیہ معلومات چرانا تشویشناک ہے۔

انٹیلی جنس معلومات کا ریکارڈ نہ رکھنے کے امریکی دعوے کا پول کھل چکا ہے۔نیشنل سکیورٹی کے نام پر کیے گئے اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔یہ ثابت ہوچکا ہے کہ دنیا کاامن تباہ کرنے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔حکومت پاکستان دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کے ملنے پر شدید الفاظ میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے کسی کو کوئی فکر نہیں۔

دنیا کی20سے زائد خفیہ ایجنسیاں بشمول راء،موساد اور سی آئی اے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔نومنتخب حکومت بلوچستان کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔پاکستان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی