کرونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 اور اے ٹی ایچ میں 28 بیڈ کے آئسولیشن وارڈ قائم کر دیئے

ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اے سی ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ

جمعرات 12 مارچ 2020 15:13

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بروقت اقدامات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے شروع میں ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد میں 20 بیڈ اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 28 بیڈ کے آئسولیشن وارڈ قائم کر دیئے تھے، عوام میں شعور اور آگاہی کے حوالہ سے انتظامیہ کام کر رہی ہے، الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج تک ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے، کرونا وائرس سے بچائو کے حوالہ سے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وہ بدھ کو ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد میں ای کھلی کچہری کے دوران رابطہ پروگرام میں عوام کی طرف سے پوچھیں گئے مسائل اور سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد، پروڈیوسر عون عثمان، انائونسر ملک سعید ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ ای کھلی کچہری میں عوام نے قبرستان میں تجاوزات، ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، گاڑیوںمیں اوور لوڈنگ، مانسہرہ روڈ پر ٹریفک جام، غیر قانونی اڈے، کرش مشینوںسے پیدا ہونے والی آلودگی، پبلک ٹرانسپورٹ اور سکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر، پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں میں فیس وصولی، نواں شہر میں صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام اور کنڈلہ ایوبیہ کے قریب برف باری سے سے پیش آنے والے حادثہ اور ایمبولینس سروس سے متعلق سوالات کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبیٰ برہانہ نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی واضح ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر کے حوالہ سے دفعہ 144 نافذ کر رکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ محکمے چیکنگ کر کے سی این جی سلینڈر اتار رہے ہیں اور یہ کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبرستان اور سڑکوں پر اگر کسی نے بھی تجاوزات کررکھی ہیں انہیں فورا ہٹایا جائے گا، پرائیویٹ سکول جو بھی چھٹیوں میں فیس لے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، مانسہرہ روڈ پر ٹریفک جام اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھی فوراً کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ نے ٹی ایم اے، واسا اور کینٹ بورڈ کے ساتھ ملکر کلین اینڈ گرین مہم شروع کر رکھی ہے جو علاقے رہ جائیں گے ان میں بھی جلد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سیاحوں کی سہولیات اور رہنمائی کیلئے سیزن سے قبل ضلعی انتظامیہ تین جگہوں پر ٹورسٹ سہولیات اور رہنمائی سنٹر قائم کر رہی ہے، مسلم آباد، ہرنو اور نتھیاگلی میں محکمہ سیاحت، پولیس، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار موجود ہوں گے اور سیاحوں کو سہولیات اور رہنمائی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کے 32 موضع جات کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز ہو چکا ہے اور 44 پر کام جاری ہے، امید ہے کہ جون تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ لائیو سٹاک اور حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ملکر مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہے جس سے ایبٹ آباد شہر میں صاف اور خالص دودھ مل رہا ہے، انشاء الله یہ کارروائیاں دیہاتوں میں بھی بڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرش پلانٹ جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں، کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی، زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ سے متعلق آر ٹی اے کو ہدایات جاری کی جائیں گی جو فوری کارروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں اور پولیس کی بروقت کارروائی سے کنڈلہ ایوبیہ حادثہ میں فوری اقدامات کرتے ہوئے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو فوری ریسکیو کر لیا گیا اور طبی اقدامات کئے گئے اور سڑک کو بھی عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی