سندھ میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض صحتیاب ہوگیا

سندھ کے آئسلویشن وارڈ میں زیرِعلاج مریض کا صحتیاب ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے: سینیٹر مرتضیٰ وہاب

جمعرات 19 مارچ 2020 21:14

سندھ میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض صحتیاب ہوگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ 2020ء) سندھ میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض صحتیاب ہوگیا ہے۔ سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ کے آئسلویشن وارڈ میں زیرِعلاج مریض کا صحتیاب ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مریض سندھ کے ایک آئسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج تھا جو کہ اب صحتیاب ہوگیا ہے اور اسکا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے۔

اس سے قبل سندھ میں 2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ایک مریض صحتیاب ہوکر گھر چلا گیا ہے۔ آج صبح پمز اسپتال میں زیر علاج کورورونا کا رمیض صحت یاب ہو گیا ہے جسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا سے صحت یاب ہونے والے شخص کی عمر 61 سال ہے جب کہ تعلق سکردو سے ہے۔

(جاری ہے)

61 سالہ شخص 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا،25 فروری کو اسپتال گیا،26 فروری کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

گذشتہ دو ہفتے میں مریض کے 4 ٹیسٹ کیے گئے،پہلا ٹیست منفی آیا، دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ بعد میں آنے والے دیگر دو ٹیسٹ بھی منفی آئے۔بتایا گیا ہے کہ مریض 2ہفتے سعودی عرب میں اور بعدازاں عراق اور ایران میں رہ کر پاکستان پہنچا تھا۔قبل ازیں سندھ میں کورونا وائرس کا ایک مریض صحتیاب ہوا تھا۔صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بھی تصدیق کی تھی کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوگیا ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق یحییٰ جعفری میں 10 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے 3 بار کورونا وائرس کی تصدیق کے ٹیسٹ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں یحییٰ جعفری میں بیماری کی کوئی علامات نہیں آئیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی