مزید 105افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ، مجموعی تعداد 3965ہوگئی

کورونا وائرس کے مزید 3946 مریض سامنے آگئے ، تعداد 1 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی، 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

منگل 23 جون 2020 14:07

مزید 105افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ، مجموعی تعداد 3965ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 105افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3965ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3946 مریض سامنے آگئے اور اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی،اب تک کرونا سے متاثرہ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 105 مریض جاں بحق ہوئے ،ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3695 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق اب تک کرونا سے متاثرہ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

این سی اوسی کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 71 ہزار سے تجاوز کر گئے ، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد68 ہزار 308 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 22 ہزار 633 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں9 ہزار 587، اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 219 ہوگئی ،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 1326 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 869 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار پانچ سو سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطا ق ملک میں ابتک 11 لاکھ 26 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 565 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 سو کے قریب پہنچ گئی، سندھ میں ابتک کورونا سے اموات 11 سو سے تجاوز کر گئیں، خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 843 مریض دم توڑ چکے ہیں،بلوچستان میں 104 اسلام آباد میں کورونا سے 106 اموات ریکارڈ ہوئیں ،گلگت میں 22 اور آزاد کشمیر میں 22 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی