ملک بھر میں مزید 60افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد3755ہوگئی

کورونا وائرس کے مزید 3892 مریض سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار کے قریب پہنچ گئی،78ہزار سے زائد صحتیاب

بدھ 24 جون 2020 12:44

ملک بھر میں مزید 60افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد3755ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے در ان مزید 60افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد3755ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مزید 3892 مریض سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 60 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3755 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 3892 مریض سامنے آگئے ،ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک کرونا سے متاثرہ 78 ہزار سے کے قریب مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

این سی اوسی کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 72656 ہو گئے ، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 69 ہزار 536 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 23388 ہوگئی، بلوچستان میں 9 ہزار 634، اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 483 ہوگئی ۔

این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 1336 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 892 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں ابتک ساڑھے 11 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 549 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1516 سو کے قریب پہنچ گئی، سندھ میں ابتک کورونا سے اموات 1124 ہے۔این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 855 مریض دم توڑ چکے ہیں ،بلوچستان میں 106 اسلام آباد میں کورونا سے 108 اموات ریکارڈہوئیں ،گلگت میں 23 اور آزاد کشمیر میں 23 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی