ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 59افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 3962ہوگئی

کورونا وائرس کے مزید 2775 کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 تک جا پہنچی

جمعہ 26 جون 2020 11:56

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 59افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 3962ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2020ء) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 59افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3962ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مزید 2775 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 تک جا پہنچی ۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید59 مریض جاں بحق ہوئے اور اس طرح ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3962 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 75 ہزار سے تجاوز کر گئے ،پنجاب میں کرونا کیسز کی 71 ہزار 987 ہو گئی، خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق بلوچستان میں9 ہزار 946، اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 981 ہوگئی ،گلگت بلتستان میں 1397 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 962 ہوگئی، اب تک کرونا سے متاثرہ 84 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ،چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 21 اے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

این سی او سی اعلامیہ کے مطابق ملک میں ابتک 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 491 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1629 سو سے تجاوز کر گئی، سندھ میں ابتک کورونا سے اموات 1178 ہو گئی، خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 879 مریض دم توڑ چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق بلوچستان میں 108 اسلام آباد میں کورونا سے 119 اموات ریکارڈ ہوئیں ،گلگت میں 23 اور آزاد کشمیر میں 25 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی