ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 25ہزار تک جا پہنچی

11 ہزار 469 مریض صحت یاب،تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہو گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

ہفتہ 4 جولائی 2020 12:52

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 25ہزار تک جا پہنچی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 25ہزار تک جا پہنچی ۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک جا پہنچی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہو گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11469 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 050 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4619 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 90721 ہو گئی۔

۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد 80297 رپورٹ ہوئی ، این سی اوسی کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27506 ، بلوچستان میں 10717 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13292, آزاد جموں و کشمیر 1214 گلگت میں 1536 ہو گئی۔این سی او سی نے اِن 100 دِنوں میں قومی یکجہتی اور وًبا سے نمٹنے کے لئے دِن رات حکمت عملی واضح کی۔

اعلامیہ کے مطابق سو دن مکمل ہونے پر آج کادِن بہادر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس، سیکورٹی فورسز اور کرونا سے لڑنے والے تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دِن ہے،عزم وہمت اور جذبے کی ایک داستان ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے، پٴْوری قوم آج اِن تمام ہیروز کو سًلام پیش کر تی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی