امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز فراہم

امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے دوسری کھیپ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کی

جمعرات 30 جولائی 2020 13:43

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز فراہم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مزید ایک سو وینٹیلیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال ڈبلیو جونز نے وینٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالہ کی۔ جمعرات کو وینٹیلیٹرز کی حوالگی کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہماری یہاں موجودگی مل کر کام کرنے کے جذبہ کی عکاسی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وبا کے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کو ملک میں کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے نظام کو بہتر بنایا ہے، حکومت کے عزم کی وجہ سے ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو ایک لاکھ روزانہ پر لے گئے ہیں، ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز کی صلاحیت کو بھی بڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ یہ امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی وینٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ ہے، اس سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ امریکی حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی جانب سے دوستی کی علامت کو وصول کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر امریکی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے مل کر کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وینٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ ہے، پہلی کھیپ کراچی میں دی گئی تھی جس کو ہسپتالوں میں منتقل بھی کیا جاچکا ہے۔ یہوینٹیلیٹرنمونیہ اور سانس کی بیماریوں میں بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری ایک مثال ہے، پاکستانی میڈیکل سٹاف کو ان کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی، ہم صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی جدید بنارہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، ہم مل کر اس وبا کو شکست دیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط