ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد جان کی بازی ہار گیا،319نئے کیسز رپورٹ

ْپاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے ،خطرہ ابھی ٹلا نہیں ، حکام

ہفتہ 29 اگست 2020 11:42

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد جان کی بازی ہار گیا،319نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2020ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد جان کی بازی ہار گیا جب کہ 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے اور 6 ہزار 284اموات ہوئی ہیں۔ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 340 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار195 اور سندھ میں 2 ہزار395 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 179 اور پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا 35 ہزار 971، بلوچستان 12 ہزار 804، اسلام آباد 15 ہزار 597، ا?زادکشمیر 2 ہزار 290 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 832 کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ہسپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے تاہم خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں تاہم اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے تاہم پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی