کورونا سے 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 42 افراد چل بسے ،2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ

ہفتہ 21 نومبر 2020 13:44

کورونا سے 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 42 افراد چل بسے ،2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں 42 افراد اس کرونا وائرس سے چل بسے جو 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پنجاب میں 16275، سنددھ میں 12975، خیبر پختونخوا میں 4615 ، اسلام آباد میں 7052 ، بلوچستان 664، گلگت بلتستان 302 ، آزاد جموں کشمیر میں 896 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے، اس طرح ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے، 17 جولائی کو ایک روز میں 49 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں اس وبا سے 7603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے ، ملک میں کورونا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہے،ملک بھر میں کورونا کے 2122 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن مین سے 246مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا وبا ملک میں داخل ہونے کے بعد کئے ٹیسٹس کی روشنی میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 28 افراد اس سے متاثر جب کہ 2799 جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 457 ہے ، اس وبا سے اب تک دو ہزار 826 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 اور ایک ہزار 323 اموات ہوئی ہے، بلوچستان میں 16 ہزار 699 افراد میں کورونا کی رصدیق ہوئی جب کہ 158 مقلہ اجل بنے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک 26 ہزار 177 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ، ہلاکتوں کی تعداد 270 ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کورونا مریضوں کی تعداد 5911 جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہے، گلگت بلتستان میں مریض 4 ہزار 506 اور اموات 93 ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی