والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، وزیراعظم کی اپیل

مرض کاخاتمہ کر کے بچوں کامستقبل محفوظ بنائیں گے، وفاق اور صوبے مل کر پولیو کاخاتمہ کریں گے ، شہبارز شریف کا خطاب

جمعہ 19 اگست 2022 16:31

والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، وزیراعظم کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر پولیو جیسے موزی مرض کاخاتمہ کریں گے اور اپنے بچوں کامستقبل محفوظ بنائیں گے، وفاق اور صوبے مل کر پولیو کاخاتمہ کریں گے۔ جمعہ کو انسداد پولیو مہم کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تما م پولیو ورکرز اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو خطرات مول لے کر اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ا س موقع پر وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادپولیو مہم کا آغازکیا۔ وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل ، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ پولیو خطرناک مرض ہے جو بچوں کو معذوری میں مبتلاکرسکتاہے اس لئے تمام والدین اپنی5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اورقوم کے نونہالان کا مستقبل بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوچکاہے ، پاکستان میں بھی یہ مرض دم توڑ چکا تھا لیکن بدقسمتی سے بعض علاقوں میں پولیو کے دوبارہ سامنے آئے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور صوبے مل کر پولیو کاخاتمہ کریں گے اور اجتماعی بصیر ت اور قوت کو بروئے کارلاتے ہوئے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ وزیراعظم نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جو پاکستان کے طول و عرض میں ہر طرح کے حالات اور دشوار گزار علاقوں میں تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیرصحت ، وزیراعلی سندھ ، تمام صوبائی حکومتوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان کابھی شکریہ اداکیا کہ وہ پولیو کے خلاف مہم میں بھرپور کردار اداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کارخیر میں حصہ لینیوالے تمام اداروں اورتنظیموں کا بھی شکریہ اداکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لا کر اللہ کے فضل و کرم سے اس مرض کا خاتمہ کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی