عمرا ن خان کا الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان،

الطاف حسین ذہنی مریض ہیں ، کراچی کو تباہ کرنے میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ،عمران خان، وزیراعظم بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں ، ، عوام دہشتگردی سے تنگ آچکے ہیں ، بلدیہ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن کے کیسز بھی ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں ، ایم کیو ایم والے اپنے بندوں کو خود مار کر ان کی لاشوں پر خود ہی رونا شروع کردیتے ہیں ، 257افراد کو بھتے کیلئے جلا دیا گیا ،طارق عظیم کے بیٹے نے بتایا کہ میرے والد کے قاتلوں نے ہی جنازہ اٹھا رکھا تھا ۔ حکو مت کو اب مصلحتوں سے باہر آنا ہوگا، فوج کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی ۔ حکومت عمران فاروق قتل کیس کے گرفتارو دو گواہان کو بھی برطانیہ کے حوالے کر ے، عوام اب سب کچھ جان چکے، اب ڈرنے کا وقت نہیں سب کو دہشتگردی اور بھتہ خوری کیخلاف متحد ہونا ہوگا ،پریس کانفرنس

پیر 9 فروری 2015 21:46

عمرا ن خان کا الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین ذہنی مریض ہیں ، کراچی کو تباہ کرنے میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، وزیراعظم بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں ، الطاف حسین نے تحریک انصاف کی خواتین کیخلاف جو زبان استعمال کی اس کیخلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ کرینگے ، عوام دہشتگردی سے تنگ آچکے ہیں ، بلدیہ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن کے کیسز بھی ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں ، ایم کیو ایم والے اپنے بندوں کو خود مار کر ان کی لاشوں پر خود ہی رونا شروع کردیتے ہیں ، 257افراد کو بھتے کیلئے جلا دیا گیا ،طارق عظیم کے بیٹے نے بتایا کہ میرے والد کے قاتلوں نے ہی جنازہ اٹھا رکھا تھا ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکو مت کو اب مصلحتوں سے باہر آنا ہوگا اور فوج کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف دیں 257افراد کو بھتے کیلئے جلا دیا گیا سانحہ پشاور کی طرح یہ بھی بہت بڑا سانحہ ہے اس پر بھی پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردی سے تنگ آچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے میاں محمد نواز شریف عمران فاروق قتل کیس کے جو دو گواہان گرفتار ہیں ان کو بھی برطانیہ کے حوالے کریں تاکہ الطاف حسین کیخلاف کیس چل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ولی خان بابر کو بھی ایم کیو ایم والوں نے قتل کیا کراچی کے تاجروں کو الطاف حسین دھمکیاں دیتے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کی بڑی تعداد دوبئی منتقل ہوچکی ہے اور دبئی کی آٹھ فیصد پراپرٹی پاکستانیوں کے ہاتھوں میں ہے جبکہ بھارت سات گنا بڑا ملک ہے اس کی دبئی میں 12فیصد پراپرٹی ہے جبکہ ایرانیوں اور روسیوں کی پانچ فیصد سے بھی کم ہے کراچی بزنس حب ہے کراچی میں امن نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین تین تین گھنٹے ٹی وی چینلز پر پاگل آدمی کی طرح گانے سناتے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں لیکن عوام اب سب کچھ جان چکے ہیں اب ڈرنے کا وقت نہیں سب کو دہشتگردی اور بھتہ خوری کیخلاف متحد ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ طارق عظیم کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کو قتل کرنے والے ہی بعد میں ان کا جنازہ اٹھا کر احجتاج کررہے تھے ایم کیو ایم والے خود اپنے بندوں کو مارتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگا کر لاشوں پر روتے اور احتجاج کرتے ہیں ایم کیو ایم کا مسلح ونگ ہے جو اس طرح کی کارروائیاں کرتا ہے ایم کیو ایم میں اچھے لوگ بھی ہیں مگر وہ بھی ڈرے ہوئے ہیں ۔

عمران خان خود کو الطاف حسین سے الگ کردے الطاف حسین سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے ۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن اور خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے الطاف حسین کیخلاف برطانوی حکومت کو خط لکھیں گے اور اس کیخلاف مقدمات بھی درج کرائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کے دو گواہان جو پاکستان میں گرفتار ہیں ان کو بھی برطانیہ کے حوالے کیاجائے اس کے علاوہ صولت مرزا کو بھی بیان دلوانے کیلئے لندن بھجوایا جائے اور مصلحتوں سے کام نہ لیا جائے الطاف حسین باہر بیٹھ کر پاکستان کے لوگوں کا قتل عام کروا رہے ہیں اور 23سال سے خود پاکستان نہیں آرہے کیونکہ انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے اور پاکستان میں ہر آنے والی برسر اقتدار حکومت کے ساتھ مل جاتے ہیں پھر وہی حکومت انہیں بچالیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن ہوں یا کچھ بھی ہمیں مصلحتوں سے کام نہیں لینا ہوگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی