پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،میاں زاہد حسین

کاروباری برادری بشام دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتی ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 27 مارچ 2024 19:15

پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری بشام میں دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ اس واقعے میں پانچ چینی انجینئیرہلاک اور ایک پاکستانی جان بحق ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ پاکستان کے گراں قدر دوست ملک سے تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے جوکبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں جنھیں روکا جائے اورذمہ داروں کوقرارواقعی سزا دی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بشام کے مقام پرایک گاڑی پرخودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

2021 میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں نوچینی ماہرین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مقامی ڈیم پرکام کئی ماہ بند رہا۔ اسی ڈیم پرکام کرنے والے چینیوں پردوبارہ ایسا حملہ قابل مذمت ہے اورسیکورٹی کی ناکامی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ دہشت گرد ملک بھرمیں حملے کرکے پاکستان کوغیرمستحکم کررہے ہیں جن کے خلاف بھرپورکاروائی کی ضرورت ہے۔

ملک بھرمیں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں دشمن ممالک کا ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں ہے بلکہ یقین ہے کہ دشمن ممالک کسی صورت میں پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں چاہتے اور نہ ہی سی پیک کوقبول کرنے کوتیار ہیں اس لئے اس سلسلہ میں ہرممکن روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا راستہ نہ روکا گیا تویہ ملک بھرمیں آگ لگا دینگے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکورٹی بڑھائی جائے، دہشت گردی میں ملوث عناصرکے خلاف قوانین کوسخت کیا جائے ان کے پاکستان میں ہینڈلرز کو تلاش کیا جائے اورانکے خلاف مقدمات کوفوری طورپرنمٹایا جائے۔ سزاؤں پر سرعام عمل درآمد کرنے پرغورکیا جائے جبکہ انکے سلیپرسیلزاوربیرون ملک پناہ گاہوں کوختم کرنے کے لئے ہرممکن قدم اٹھایا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی