عمران خان اور بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں انصاف اور احتساب کا نظام قائم کریں گے ‘میثاق جمہوریت دراصل معاہدہ کرپشن تھا میرپور کی غیور عوام نے نواز، زرداری گٹھ جوڑ اور مفاہمتی پالیسی کو خاک میں ملاکر میرپور سلطانی کی پگ ایک بار پھر بیرسٹر کے سر رکھ دی ہے ‘ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے وفاق ، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو شکست سے دو چار کر کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار اسمبلی و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کا ریلی سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 16:52

کھوئی ر ٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار اسمبلی و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے کہا کہ عمران خان اور بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں انصاف اور احتساب کا نظام قائم کریں گے ‘میثاق جمہوریت دراصل معاہدہ کرپشن تھا میرپور کی غیور عوام نے نواز، زرداری گٹھ جوڑ اور مفاہمتی پالیسی کو خاک میں ملاتے ہوئے میرپور سلطانی کی پگ ایک بار پھر بیرسٹر کے سر رکھ دی ہے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے وفاق ، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو شکست سے دو چار کر کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

وہ بدھ کو کھوئی رٹہ میں بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی پر نکالی گئی ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی میں کرجائی ، دھناں ، کھوڑ ، گیائیں ، گجیاڑی ، سیری ، بھروٹ گالہ و دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی چوہدری محمد رفیق نےئر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کے لیے پہلی اینٹ رکھ دی گئی ہے انشاء اللہ دوسری اینٹ کھوئی رٹہ میں رکھی جائے گی مجید حکومت نے دو ارب روپے کے منصوبوں کے اعلانات 48 روزہ ریاضت اور جعلی تقرریوں کے باوجود ضمنی انتخابات میں بری طرح شکست کھائی عنقریب کشمیر کی جان ظالم ، جابر قیادت سے چھوٹ جائے گی خطہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی اور انصاف کا بول بالا ہو گا سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے مزید کہا کہ بیر سٹر سلطان محمود کے خلاف تمام تر حکومتی وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود عوام نے جھوٹ ، مکرو فریب اور دھوکہ دہی کی سیاست کو مسترد کر دیا او ر ان سب کو منگلا ڈیم برد کر کے تاریخ رقم کر دی ہے انھوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں این اے 246 کراچی سے امیدوار عمران اسمائیل کے قافلے پر حملہ کر نے والے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے 19 اپریل کو جناح گراؤنڈ کراچی میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جس سے قائد پاکستان عمران خان و دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے اور 23 اپریل کو پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اس سے قبل سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کا کھوئی رٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ریلی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں ضیا ء الحق گورسی ، سابق ایڈووکیٹ جنرل چوہدری عبدالرزاق نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا انجام قریب آ چکا ہے جعلی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کو چار ضمنی انتخابات میں عوام نے مسترد کر کے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا بیرسٹر سلطان کی ضمنی الیکشن میں فتح مخالفین کے منہ پر تمانچہ ہے نواز ، زرداری کی گٹھ جوڑ بھی بیرسٹر سلطان کو زیر نہیں کر سکی عوام با شعور ہیں وہ اپنے حقیقی لیڈر کی پہچان کر نا جانتے ہیں بیر سٹرسلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ریلی میں سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی